Saturday, December 21, 2013

کسی جادوگر کی چھڑی سے ایک پتھر کوئی آواز نکالے تو اس کو دیکھ کر سارے لوگ حیران رہ جائیں گے

کسی جادوگر کی چھڑی سے ایک پتھر کوئی آواز نکالے تو اس کو دیکھ کر سارے لوگ حیران رہ جائیں گے اور خدا بے شمار انسانوں کو مادہ سے بنا بنا کر کھڑا کر رھا ھے اور وہ نہایت بامعنی الفاظ میں کلام کر رھے ھیں مگر اس کو دیکھ کر کسی پہ حیرانی طاری نہیں ھوتی..

کیسے اندھے ھیں وہ لوگ جن کو جادوگر کے کرشمے دکھائی دیتے ھیں لیکن خدا کے کرشمے دکھائی نہیں دیتے..

کیسے بے عقل ھیں وہ لوگ جو جھوٹے کرشمے دکھانے والوں کے سامنے سراپا عقیدت مند بن جاتے ھیں مگر جو ھستی سچے کرشمے دکھا رھی ھے اس کے لئے ان کے اندر عقیدت و محبت کا جذبہ نہیں امنڈتا..

حقیقت یہ ھے کہ انسان اگر خدا کو پا لے تو وہ اس کے کمالات میں گم ھو جائے ' خدا کے سوا کسی دوسری چیز کا اسکو ھوش نہ رھے..!!

No comments:

Post a Comment